ایک آدمی نے دو شادیاں کیں ، ہر معاملے میں وہ ان دو بیویوں کے ساتھ برابری اور انصاف کا خیال کیا کرتا تھا، قضائے الہی سے دونوں کی ایک ہی دن موت واقع ہوگئی، اپنی عادت کے مطابق اس نے دونوں کو غسل بھی ایک ہی وقت میں دلوایا، جب گھروں سے جنازے نکالنے کا موقع آیا تو دروازہ ایک ہی تھا، اس بے چارے نے بڑھئی کو بلاکر ایک دروازہ اور لگوایا؛ تاکہ انصاف کے تقاضوں پر عمل ہوسکے اور دونوں کا جنازہ ایک ہی وقت میں گھر سے نکالا جائے، جنازے ایک ساتھ گھر سے نکلے اور ایک ساتھ ان دونوں بیویوں کی تدفین عمل میں آئی، شوہر نے خدا کا شکر ادا کیا اور خوش ہوتا رہا کہ میں نے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی، کسی رات ایک بیوی خواب میں آ کر کہنے لگی: اللہ تمہیں کبھی معاف نہیں کرے گا، تم نے میرے ساتھ زیادتی کی، میں تم سے ناراض ہوں، شوہر کے چودہ طبق روشن ہوگئے، اس نے وجہ پوچھی پتہ ہے جواب کیا ملا؟ تم نے میرے جنازے کو پرانے دروازے سے باہر نکالا اور اپنی دوسری بیوی کو نئے دروازے سے . 😜😜😜😜😜😜😜😜 #Ali
from Branded Lollipops http://ift.tt/1PAbkuq
via IFTTT
via IFTTT
Comments