میں نے جھک کر زمین پر پڑی ہوئی وہ جھنڈی اُٹھا لی۔۔۔رات ہونے والی موسلا دھار بارش نے گھروں اور دیواروں پر لگی ہوئی جھنڈیوں کو زمین بوس کردیا تھا۔میں کچھ دیر اُس جھنڈی کو دیکھتا رہا۔پھر میں نے اُسے اپنے ٹریک سوٹ کی جیب میں ڈال لیا۔اِس راستے پر نظر آنے والی پہلی جھنڈی۔۔۔۔۔۔بہت سال پہلے میرے باپ نے پاکستان کی سرزمین پر پہلا قدم رکھتے ہی وہاں کی مٹی کو ایک رومال میں باندھ کر اسی طرح اپنی جیب میں رکھا تھا۔مٹی کی وہ ننھی سی پوٹلی آج بھی میرے پاس محفوظ ہے اور ہر سال کسی نہ کسی سڑک سے اٹھائی جانے والی ایک جھنڈی بھی۔۔۔۔۔۔شاید میری کلیکشن دنیا کی عجیب ترین چیزوں پر مشتمل ہے۔۔۔اپنے یومِ آزادی کے بجائے اگلے دن کسی نہ کسی سڑک پر گری ہوئی کوئی پھٹی،مسلی،بھیگی ہوئی ایک جھنڈی پھر میں ہر اُس جھنڈی کو تاریخ اور سن کے ساتھ اپنی البم میں محفوظ کرلیتا. #Ali
from Branded Lollipops http://ift.tt/1PAbkuq
via IFTTT
via IFTTT
Comments