شعر گوئی سے حکومت نہیں ملنے والی داد مل جائے گی ، اجرت نہیں ملنے والی بند ہیں ساری کتابیں مری تہہ خانوں میں "فیس بک " سے تو فراست نہیں ملنے والی ڈگریاں جس نے خریدی ہوں , یر اک شعبے کی ایسے "عامر" کو " لیاقت " نہیں ملنے والی میں نے اوقاف کے, افسر سے لیا تھا پنگا مجھ کو مسجد میں امامت نہیں ملنے والی مولوی " ڈیٹ " پہ جائے گا ' لگا کے پرفیوم حور مل جائے گی , جنت نہیں ملنے والی جاب اخبار میں ہر وقت میسر ہے مگر میری ڈوبی ہوئی, اجرت نہیں ملنے والی تمغہ ءِ حسنِ شجاعت کے طلبگاروں میں حسن کافی ہے, شجاعت نہیں ملنے والی چل کے آ جاؤ شبِ وصل منانے کے لیے " آن لائن " یہ سہولت نہیں ملنے والی اہلیہ عقدِ چہارم پہ تھی شرعاً خاموش پانچویں بار رعایت نہیں ملنے والی قہقہے سینکڑوں مل جائیں گے خالد عرفان تیرے لہجے کی ظرافت نہیں ملنے والی . #Ali
from Branded Lollipops http://ift.tt/1PAbkuq
via IFTTT
via IFTTT
Comments