Skip to main content

Posts

Showing posts from December, 2017

مریکہ میں مائیکروسافٹ نے "آئی ٹی ایکسپرٹ مینیجر برائے یورپ" کی ایک آسامی پر درخواستیں ‌مانگیں۔ تقریباً پانچ ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں ۔ بل گیٹس اتنے امیدواروں کو دیکھ کر پریشان ہوگیا اور انہیں ایک بہت بڑے گراؤنڈ میں جمع کرکے ان سے مخاطب ہوا : بل گیٹس: آپ سب کا بہت شکریہ۔ چونکہ یہ آسامی بہت ہی اہم اور ٹیکنیکل پوسٹ کے لیے ہے۔ لہذا آپ میں سے جو جاوا زبان کو جانتے ہیں، وہ موجود رہیں، باقی تمام حضرات سے معذرت، وہ جا سکتے ہیں ایک پاکستانی بھی امیدواروں میں کھڑا تھا ۔ اس نے سوچا مجھے جاوا تو نہیں آتا لیکن پھر بھی میں‌ اگر رک جاؤں‌تو کیا حرج ہے۔ چنانچہ وہ وہیں کھڑا رہا۔ جبکہ جاوا نہ جاننے والے ایک ہزار افراد چلے جاتے ہیں بل گیٹس: ہماری آج کی مینیجر کی پوسٹ کے لیے مینجمنٹ کوالٹی بہت ضروری ہے۔ آپ میں سے وہ افراد جن کی ماتحتی میں‌کم از کم سو افراد ہوں، موجود رہیں، باقی سب جا سکتے ہیں پاکستانی نے پھر سوچا کہ میرے تو گھر والے میرے ماتحت نہیں۔ لیکن رک جاتا ہوں ۔ ممکن ہے کوئی چانس بن جائے۔ امیدواروں میں سے ‌مزید ایک ہزار افراد چلے جاتے ہیں بل گیٹس: اس جاب کےلیے ہیومن ریسورس مینجمنٹ کی ڈگری لازمی ہے۔ صرف اس ڈگری والے رکیں باقیوں سے معذرت ۔ پاکستانی نے پھر سوچا کہ ڈگری وگری تو کوئی نہیں ۔ مگر رک جانے میں کیا حرج ہے۔ ایک ہزار افراد مزید کم ہو گئے۔ بل گیٹس: ہمٰیں تجربہ کار مینجر کی ضرورت ہے۔ جس کے پاس کم از کم پانچ سالہ تجربہ ہے وہ رک جائے۔ باقی جا سکتے ہیں پاکستانی پھر سوچتا ہے کہ تجربہ تو کسی کام کا نہیں لیکن جانے سے بہتر ہے کہ رک جاؤں ۔ شاید چانس بن جائے۔ ایک ہزار مزید افراد گراؤنڈ سے چلے گئے۔ بل گیٹس: گڈ ! اب صرف ایک ہزار مناسب افراد بچ گئے۔ امیدوار کیلیے ضروری ہے کہ اسے یورپ کی کئی زبانیں آتی ہوں یہ سن کر آخری ہزار میں سے پانچ سو افراد اٹھ کر چلے گئے۔ پاکستانی اردو پنجابی کے سوا کچھ نہ جانتا تھا۔ لیکن بہرحال رک گیا۔ بل گیٹس: گڈ۔ آپ تمام افراد بنیادی شرائط پر پورا اترے۔ اب وہی امیدوار رکے جو روسی زبان پر عبور رکھتا ہو‌ یہ سن کر چار سو اٹھانوے افراد اٹھ کر چلے گئے۔ جبکہ پاکستانی اور ایک اور آدمی رک جاتے ہیں۔ اب آخری 2 افراد اور بل گیٹس گراؤنڈ میں موجود رہ گئے۔ بل گیٹس : بہت خوب ! آپ دونوں ان 5 ہزار افراد میں سے سب سے زیادہ قابل نکلے۔ ویری گڈ ۔ اب آپ دونوں ایک دوسرے سے روسی زبان میں بات چیت کریں ۔ جو زیادہ صحیح روسی زبان گرامر کے مطابق بولے گا ۔ وہ منتخب کر لیا جائے گا۔ پاکستانی نے سوچا اب منزل قریب ہے۔ دوسرے آدمی سے مخاطب ہو کر اردو میں بولا : "ہاں بھئی استاد، کیا حال ہیں؟" دوسرا آدمی چیخ اٹھا : "اوئے کمینے! تو بھی پاکستانی ہے؟"

from Branded Lollipops http://www.facebook.com/pages/p/1678915415730004 via Business List Inc

عہد پُختہ کیا رندوں نے ، یہ پیمانے سے خاک ہوجائیں گے، نکلیں گے نہ میخانے سے میرے ساقی!ہوعطا مجھ کوبھی پیمانے سے فیض پاتا ہے زمانہ ترے میخانے سے یک بہ یک اور بھڑک اُٹھتا ہے سمجھانے سے کوئی کیا بات کرے آپ کے دیوانے سے رند مِل مِل کے گلے روئے تھے پیمانے سے جب مری لاش اٹھائی گئی میخانے سے ہم تو کیا پیتے پلاتے سرِمیخانہ،مگر دل لگی ہوتی رہی پُھول سے، پیمانے سے مجھ سے پوچھے کوئی،کیا مجھ پہ جُنوں میں گزری قیس و فرہاد کے قصے تو ہیں افسانے "سے" واعظِ شہر کی توبہ نہ کہیں ٹوٹی ہو آج "ہُو حق"کی صدا آتی ہے میخانے سے كون يہ آگ لگا ديتا ہے،معلوم نہيں روز اٹھاتا ہے دھواں سا مرے كاشانے سے ترکِ ثابت قدمى ایک قيامت ہو گى اور گِھرجاؤ گےآلام ميں، گھبرانے سے پا ليا آپ كو، اقرارِ محبت نہ كريں بن گئی بات مرى،آپ كےشرمانےسے رِند کے ظرف پہ ساقی کی نظر رہتی ہے اِسے چُلّو سے پِلا دی ،اُسے پیمانے سے شیخ کے ساتھ یہ رِندوں پہ قیامت ٹوٹی پینے والے بھی نکالے گئے میخانے سے باغباں! پھونک، مگر شرط يہ ہےگلُشن ميں آگ پھولوں پہ نہ برسے ميرے خَسخانے سے اس سےبہترنہ ملے فرشِ سكينت شايد ہم پُكاريں گے اُنہيں بيٹھ كے ويرانے سے بات سُنتے جو نصؔيرآپ، تو اک بات بھى تھى بات سُنتےنہيں، كيا فائدہ سمجھانے سے #Chachu

from Branded Lollipops http://www.facebook.com/pages/p/1678915415730004 via Business List Inc